مصر ی سرحد کے قریب 3 اسرائیلی فوجیوں کو مارنے والا حملہ آور پولیس اہلکار نکلا

مصر کی سرحد کے قریب 3 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کرنے والا حملہ آور مصری پولیس اہلکار نکلا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز بیان میں بتایا کہ مصری فوج کے ساتھ واقعے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہے ہیں، اور فوجی علاقے میں تلاشی کی کارروائی کر رہے ہیں تاکہ مزید حملہ آوروں کی نشاندہی کی جا سکے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے اسرائیلی فوج نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں مصری حملہ آور مارا گیا ہے۔