بھارت : ٹرین حادثے میں 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہوگئے

حیدرآباد: بھارتی ریاست اڈیسہ میں مسافر ٹرین (کورامنڈل ایکسپریس) حادثے کا شکار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اڈیسہ کے ضلع بالاسور کے بہناگا ریلوے سٹیشن کے قریب مسافر ٹرین (کورا منڈل ایکسپریس) کارگو ٹرین سے ٹکرا گئی جس سے 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق حادثے میں اب تک 6 افرا جان کی بازی ہار چکے جبکہ درجنوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہاہے، ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔