چین، بھارت نے ایک دوسرے کے صحافیوں کو اپنی ملک سے نکال دیا

کشیدگی بڑھتے ہی چین اور بھارت نے ایک دوسرے کے صحافیوں کو اپنی سرزمین سے نکال دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق بھارت نے چین کے دو صحافیوں کے ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی، ویزہ مسترد ہونے کے باعث نئی دہلی میں چینی صحافیوں کی موجودگی بالکل ختم ہو گئی۔ صحافیوں کا تعلق چینی سرکاری میڈیا سے ہے۔

دوسری جانب چین نے بھی بھارتی صحافیوں کے کاغذات نمائندگی مسترد کر دئیے ہیں۔