سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی

ملک میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قدر ایک ڈالر کم ہوکر 1945 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کمی دیکھی گئی اور نئی قدر 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے ہے۔

اُدھر 10 گرام سونے کا بھاؤ 1457 روپے کم ہوکر 2 لاکھ ایک ہزار 46 روپے ہو گیا ہے۔