دبئی؛اسرائیلی نوجوانوں نے چاقو کے وار کرکے اپنے ہم وطن کو قتل کردیا

دبئی: متحدہ عرب امارات میں 30 سالہ اسرائیلی شخص کو اس کے ہم وطنوں نے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طے پانے والے معاہدہ ابراہیمی کے بعد سے سفارتی اور سفری تعلقات بحال ہوچکے ہیں۔ سیکڑوں اسرائیلی شہری کاروبار، ملازمتوں اور سیاحت کے لیے یو اے ای میں مقیم ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران متعدد اسرائیلی شہریوں کو حراست میں لے لیا جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم انھیں ایک قتل کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

دبئی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا آفس کے مطابق دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے تمام اسرائیلی شہری اپنے ہی ایک ہم وطن پر حملہ آور ہوئے تھے اور اسے جان سے مار دیا تھا۔

ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا اور ملکی قوانین کے تحت سزا دی جائے گی۔