سعودیہ کا کینیڈا کیساتھ سفارتی تعلقات بحال کر نے کا اعلان

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کینیڈاکے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا ہے ،دونوں ممالک کے دوران 2018 میں تعلقات منقطع ہوئے تھے ۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات کو بحال کیا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جہاں سے تعلقات منقطع ہونے تھے وہیں سے ان کو بحال کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 2018 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہوئے تھے جس کے نتیجے میں سفیروں کو واپس بلا لیا گیا تھا۔