Afghanistan

مولوی عبدالکبیر افغانستان کے نئے وزیراعظم مقرر

کابل: تحریک طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ نے مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیرملا محمد حسن اخوند کی جگہ وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔ نیشنل انفارمیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے سربراہ انعام اللہ سمنگانی کو قندھار میں ثقافت اور اطلاعات کا سربراہ بھی مقرر کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملا محمد حسن کو خرابی صحت کے باعث عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔گذشتہ اپریل میں تحریک کے سرکاری ترجمانوں اور میڈیا اہلکاروں کو کابل سے جنوبی افغانستان کے شہر قندھار منتقل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔