ایف پی سی سی آئی نے آئی ایم ایف کے طرز عمل کو غیر منصفانہ قرار دے دیا

کراچی: ایف پی سی سی آئی نے آئی ایم ایف کے طرز عمل کو غیر منصفانہ قرار دے دیا۔

پاکستان میں تاجروں کی وفاقی تنظیم فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ناجائز پریشان کرنے کیلیے بغیر کسی وجہ کے بیرونی فنڈنگ کی شرط کو 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر 8 ارب ڈالر کر دیا ہے، آئی یم ایف کا یہ عمل غیر منصفانہ و غیر اخلاقی ہے اور عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے اپنے ایک بیان میں آئی ایم ایف سے سوال کیا کہ رکا ہوا آئی ایم ایف پروگرام جون 2023 تک کارآمد تھا لیکن اس کے برعکس آئی ایم ایف نے اچانک اگلے 7 ماہ کیلیے بیرونی فنڈنگ کی شرط کو 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر 8 ارب ڈالر کر دیا ہے جس کا کوئی جواز نہیں اور آئی ایم ایف کا یہ اقدام 23 کروڑ آبادی آبادی والے ملک کا بجٹ بنانے کی پوری مشق کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔