بحرین: اسکولوں کے نصاب سے عرب اسرائیل تعلقات کا سبق حذف کرنے کا حکم

Lمناما: بحرین کے شاہ سلمان بن حماد الخلیفہ نے بحرین کے تعلیمی اداروں میں نصاب سے اسرائیل عرب تعلقات پر مبنی اسباق کو حذف کرنے کا حکم دیا ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق شاہ سلمان الخلیفہ نے حکم دیا ہے کہ نصاب میں ایسی کوئی تبدیلیاں نہ کی جائیں جو بحرین کی قومی اقدار کے خلاف ہوں اور جو مذہب اور اس کے بنیادی ارکان کے تحفظ کو نقصان پہنچاتی ہوں۔

شاہ بحرین کا یہ اعلان ناقدین کی جانب سے نصاب میں اسرائیل کو شامل کرنے اور متنازعہ اسرائیل-فلسطینی نقشے میں تبدیلی پر اٹھائے گئے مسائل کے بعد سامنے آیا ہے۔

حکومت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر تعلیم کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ قومی ایکشن چارٹر اور آئین اور اسلامی تعلیمات کے مطابق تعلیمی نصاب کو یقینی بنائیں۔ دین اسلام ناقابل تسخیر ہے اور اس کا ہر قیمت پر احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ بحرین اور اسرائیل نے ستمبر 2020 میں امریکی ثالثی کے ابراہم معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا۔