فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا

ملک بھر میں مسلسل بڑھنے والے سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 2038 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 237300 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت 2314 روپے سے کم ہو کر 203447 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں بالترتیب 3100 روپے اور 2657.70 روپے کی سطح پر برقرار ہے