Supreme Court of Pakistan

عمران خان کی گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج

تحریک انصاف نے عمران خان کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرا دی۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے۔

واضح رہے کہ کل دوپہر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بائیو میٹرک کروانے کے لیے جیسے ہی اسلام آباد ہائی کورٹ کے متعلقہ آفس جانے لگے تو راستے میں انہیں رینجرز نے حراست میں لے لیا تھا۔