پنجاب کی تمام 118 مویشی منڈیوں کی نیلامی کا عمل مکمل

پنجاب کی تمام 118 مویشی منڈیوں کے ٹھیکوں کی ساڑھے ارب روپے سے زائد میں نیلامی کا عمل مکمل کرلیا گیا، گزشتہ سال کی نسبت تقریباً 2 ارب روپے زائد رقم ملی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کی 118 مویشی منڈیوں کے ٹھیکوں کی نیلامی کا عمل مکمل کرلیا گیا، رواں سال نیلامی سے 5 ارب 56 کروڑ 86 لاکھ روپے کی رقم حاصل ہوئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 2 ارب روپے زائد ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ سال مویشی منڈیوں کے ٹھیکے 3 ارب 70 کروڑ روپے میں نیلام ہوئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ بولی لاہور کی شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کیلئے دی گئی، جس کا ٹھیکہ ایک ارب 10 کروڑ 98 لاکھ میں دیا گیا۔