ترکیہ:متعدد گاڑیوں میں تصادم،12 ہلاک،31 زخمی

مسلم ملک ترکیہ میں ہولناک ٹریفک حادثے کے دوران 12 افراد ہلاک جبکہ 31 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صوبے ہٹےمیں متعدد گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں کم ازکم بارہ افراد ہلاک اوراکتیس زخمی ہوگئے ،زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں 3 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

ترکیہ کے وزیرصحت فرحتین کوکاکے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیزٹرک بے قابوہوکرمخالف سمت سے آنے والی کاروں اوردومنی بسوں سے جاٹکرایا۔