سعودی حکام نے مساجد میں امامت کے لیے نئی شرائط رکھ دیں

سعودی عرب میں اسلامی امورکے وزیرعبداللطیف آل الشیخ نےکہا ہے کہ “ہم ریاض کی مساجد کے اماموں کو نجدی لہجہ میں تلاوت کرنے کا پابند کریں گے،جو اس پرعبورنہیں رکھتا ہم اس کی جگہ کسی اور کو لے کر آئیں گے۔

اپنے ایک ویڈیو کلپ کے دوران عبداللطیف آل الشیخ نے کہا کہ نجد کی تلاوت الگ اور نفس روح کے بہت قریب ہے۔نجد کے لوگ خاص طورپرشہرریاض کے لوگ اسی طرز تلاوت کے لیے مشہورہیں۔ یہ بہت پرانی تلاوت ہے،میرے خیال میں تلاوت کے اس لہجہ کو غائب ہونے سے بچانا اورزندہ کرنا بہت مناسب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاض کے تمام ائمہ سے نجدی لہجہ میں قراءت پڑھنے کو کہا گیا تھا تاہم دوسرے شہروں میں قراءت امام کی پسند اور خواہش کے مطابق ہے۔ نجدی پڑھنے کی ذمہ داری صرف ریاض تک محدود ہے دیگر علاقوں کے اماموں کے لیے لازم نہیں ہے۔