پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالراضافے سے 10 ارب 4 کروڑ 32 لاکھ ڈالرہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بنک کےذخائر 56 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 4 ارب پینتالیس کروڑ 72 لاکھ ڈالرہوگئے جبکہ کمرشل بینکوں کےذخائر دو کروڑ 45 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 5 ارب 58 کروڑ 60 لاکھ ڈالرہوگئے۔

مرکزی بینک کے مطابق 28 اپریل تک مرکزی بینک اور کمرشل بینکس کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 10 ارب چار کروڑ 32 لاکھ ڈالر رہے۔