مسلسل دوسرے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا

ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں دوبارہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مسلسل دوسرے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 283 روپے 88 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 5.87 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 42093.80 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا.