Stock Exchange

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، اربوں روپے کا فائدہ

3 تعطیلات کے بعد سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے جس کے باعث اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حصص مارکیٹ میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، کاروبار کے آغاز میں صبح دس بجے کے قریب 275.55 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جو تسلسل کے ساتھ دیکھنے کو ملی۔

ایک موقع پر تیزی کے باعث انڈیکس 41990.15 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 346.79 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 41927.64 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.83 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران 8 کروڑ 67 لاکھ 18 ہزار 259 شیئرز کا لین دین ہوا، تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔