Classroom

میٹرک بورڈ کا اسکولوں کو آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان

میٹرک بورڈ نے تمام بورڈ سے الحاق شدہ سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کو سالانہ امتحانات 2023 جماعت نہم کے ایڈمٹ کارڈز آن لائن جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے تمام بورڈ سے الحاق شدہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کو نویں جماعت کے ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکول سربراہان بورڈ کی آفیشل ویب پورٹل online.bsek.edu.pk سے ایڈمٹ کارڈ خود ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اسکول سربراہان کو کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی مشکلات کے پیش آنے کے باعث بورڈ آفس کے گراؤنڈ فلور کمرہ نمبر 24 میں آصف علی موبائل نمبر 03452067858 سے رابطہ کریں۔

اسکول سربراہان اپنے اسکول کوڈ سے ویب پورٹل کو Login کر سکتے ہیں۔

بعد ازاں پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں۔