Killing

کراچی: بلڈنگ کی چھت سے گر کر لڑکی جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 اے کے قریب بلڈنگ کی چھت سے گر کر لڑکی جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیوذرائع کے مطابق جاں بحق لڑکی کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ رات دس بجے کے قریب حادثاتی طور پر پیش آیا۔

پولیس نے کہا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لڑکی چھت پر گئی تھی، لڑکی پاؤں پھسلنے کے باعث نیچے آ گری اور موت واقع ہو گئی۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاں بحق لڑکی کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے منع کر دیا ہے۔