Naan Bai

لاہور:نانبائیوں نےخود ساختہ سادہ روٹی کی قیمت پانچ روپے بڑھا دی

مہنگائی کی چکی میں پستے عوام کیلئے لاہورکے تندورمالکان نے سادہ روٹی کی قیمت میں خود ساختہ پانچ روپے اضافہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں تندورمالکان نے سادہ روٹی کی قیمت میں خود ساختہ پانچ روپے اضافہ کر دیا ۔سادہ روٹی بیس روپے میں فروخت ہونے لگی، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔

روٹی کی قیمت میں پانچ روپے اضافے نے عوام پر بوجھ مزید بڑھا دیا،جس پر شہری ضلعی انتظامیہ کیخلاف پھٹ پڑے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام سے روٹی کا ایک نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے۔

دوسری جانب متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدرآفتاب گل کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگا ملنے پر کب تک تندور مالکان کو قیمت بڑھانے سے روک سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے سادہ روٹی 25 روپے کرنے کی درخواست دے رکھی ہے جس پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں دیا۔