Supreme Court of Pakistan

ایک ہی دن انتخابات، سماعت کل دن ساڑھے 11 بجے ہو گی

ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات کو دن ساڑھے 11 بجے ہو گی۔

ملک میں ایک ہی دن انتخابات کیس کی سماعت چیف جسٹس چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی ہو گی، بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

اُدھر سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سےنظر ثانی شدہ کازلسٹ جاری کردی گئی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطاء بندیال کل مقدمات کی سماعت کریں گے، ایک ہی دن انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت دن ساڑھے 11 بجے ہو گی۔

گزشتہ سماعت کے دوران انتخابات کرانے کے حوالے سے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کی تھی۔

چیف جسٹس نے سماعت کے دوران کہا تھا کہ اگر سیاستدان مل بیٹھ کر کوئی راستہ نکال لیتے ہیں تو بہتر ہے بصورت دیگر عدالت عظمیٰ کے پاس آئین سے پیچھے ہٹنا کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ اپنا 14 مئی کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے، عدالتی فیصلہ واپس لینا مذاق نہیں ہے۔