PM House

سپریم کورٹ کو کو ضامن یا ثالث بننے کا حق نہیں دے سکتے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کو کو ضامن یا ثالث بننے کا حق نہیں دے سکتے۔ کسی بھی ممکنہ عدالتی فیصلے کے پیش نظر پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرینگے۔ سپیکر قومی اسمبلی کے ذریعے پی ٹی آئی سے بات ہوسکتی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں امیر جمعیت علمائے اسلام ف ، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو، اے این پی کے میاں افتخار، ایم کیو ایم خالد مقببول صدیقی، پیپلز پارٹی کے شیر پاؤ کے سربراہ افٓتاب شیر پاؤ، بی اے پی خالد مگسی ، آغا حسن بلوچ، مسلم لیگ ق کے چودھری سالک حسین، طارق بشیر چیمہ، جمعیت اہل حدیث کے ساجد میر، حافظ عبدالکریم، مسلم لیگ ن کی مریم اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناء اللہ، ایاز صادق، اسحاق ڈار، قمر زمان کائرہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔