PTI Flag

عمران خان کی ٹکٹوں سے محروم رہنے والے امیدواروں کو اپیل کرنے کی ہدایت

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بڑی مشکل سے امیدواروں کو ٹکٹیں دی ہیں لہٰذا رہ جانے والے امیدواروں کی اپیلیں جلد سنیں گے۔

زمان پارک میں کارکنان سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ جنہیں ٹکٹ نہیں ملا وہ اپیل کرسکتے ہیں، افسوس ہے کہ سب امیداروں کے انٹرویو نہیں کر سکا۔

انہیں نے انٹرویو نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک تو عدالتوں کے چکر لگانے پڑ رہے تھے، دوسرا پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی تھی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سے کہا کہ ہمارے ساتھ میچ کھیلو، وہ وکٹیں اکھاڑ کر بھاگ رہے تھے، ہم سپریم کورٹ کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پی ڈی ایم کو بھاگنے نہیں دیا۔