Lahore

عید الفطر کیلئے پردیسیوں کی آبائی گھروں کو واپسی،لاہورسنسان ہوگیا

عید الفطر کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے کیلئے پردیسیوں کی آبائی گھروں کو واپسی کےسبب لاہور سنسان ہوگیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکیں عید سے ایک روز قبل سنسان ہوگئی ہیں ، 75لاکھ رجسٹرڈ گاڑیوں کے اس شہر میں گاڑیوں کی تعداد تین سے چار لاکھ رہ گئی ۔

دوسری جانب سنسان سڑکوں پر حد رفتار نہ بڑھ جائے سٹی ٹریفک پولیس نے خلاف ورزی روکنے کے لیے اضافی وارڈنز تعینات کردیے ہیں۔

سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق عام دنوں میں 40لاکھ سے زائد گاڑیاں بیک وقت شہر کی سڑکوں پر چلتی ہیں ،جبکہ عید کی چھٹیوں میں سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد تین سے چار لاکھ کے درمیان رہے گی۔

ٹریفک پولیس نے خبر دار کیا ہے کہ شہری سنسان سڑکوں پر اوور سپیڈنگ اور سگنل توڑنے سے گریز کریں ،ون وہیلرز اور کم عمر ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔