PTI Flag

بلاول بھٹو کا دورہ بھارت عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا بھارت کا دورہ انٹرنیشنل ایجنڈے کا حصہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا ہندوستان کا دورہ کشمیریوں کی جدوجہد کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے، کشمیر کے معاملے کو دفن کر کے ہندوستان سے تعلقات بنانا اس انٹرنیشنل ایجنڈے کا حصہ ہے جس کے تحت اس حکومت کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک سے تعلقات کے حامی ہیں لیکن کسی طور بھی ذیلی ملک نہیں بن سکتے، تعلقات برابری کی سطح پر اور بنیادی معاملات پر تصفیہ کیلئے ہونے چاہئیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قریبی دوست ممالک کیلئے اہمیت کھو رہا ہے اور یہ بات انتہائی تشویشناک ہے۔