Saudia Electric Buses

مدینہ میں عوام کیلئے الیکٹرک بس سروس کا افتتاح

مدینہ منورہ میں آج سے نئی الیکٹرک بس سروس کا آغاز کردیا گیا جسے مسجد نبویﷺ کے زائرین اور دیگر مسافر استعمال کریں گے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مدینہ ریجن کے گورنر اور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن سلمان نے الیکٹرک بس سروسز کا افتتاح کیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق نئی الیکٹرک بسوں کو رہائشیوں اور زائرین کی آسانی کے لیے 4 اہم راستوں پر چلانے کا منصوبہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ بسیں ایک بار چارج کرنے کے بعد اپنے مخصوص ٹریک پر 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق الیکٹرک بس میں جدید ایئرکنڈیشنگ سسٹم، سفر کی تفصیلات دکھانے والی ڈسپلے اسکرینز اور خصوصی افراد کے لیے مخصوص نشستیں لگی ہوئی ہیں۔