سعودی حکومت کا گداگری کے حوالے سے سخت اقدام

سعودی عرب میں گداگری جیسی لعنت کےخلاف اقدامات کوسخت کردیا گیا ۔سعودی پبلک پراسیکیوشن نے اس حوالے سے سخت تنبیہ جاری کردی ہے۔

اپنےٹوئٹراکاؤنٹ پرپبلک پراسیکیوشن نےکہا ہےکہ کسی شخص کا استحصال کرتےہوئے اسے بھیک مانگنے کے لیے کرایہ پر رکھنا،اسے گداگری سےمنسلک کرنا،کسی دوسرے کومنتقل کرنا،یہ بھیک مانگنے والے کو پناہ دیناممنوع ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ گداگری یا اس سے منسک کوئی بھی طرزعمل ان بڑے جرائم میں شامل ہےجن کےلیےگرفتاری کی ضرورت ہوتی ہے ۔پبلک پراسیکیوشن کےمطابق ان کارروائیوں میں ملوث ہونےکی سزا میں 15سال تک قید اور10 لاکھ ریال تک کا جرمانہ شامل ہے۔