اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاون شروع کردیا، رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایف سیون میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شبلی فراز کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی، اسلام آباد پولیس کے پہنچنے پر شبلی فراز اپنے گھر پر ہی موجود تھے تاہم پولیس انہیں گرفتار کیے بغیر واپس چلی گئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس چھاپے کی اطلاع ملتے ہی شبلی فراز کی لیگل ٹیم بھی ایف سیون میں انکی رہائش گاہ پہنچ گئی، شبلی فراز تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں ملزم نامزد ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ گھر میں شبلی فراز کی والدہ اور اہلیہ موجود تھیں جنہوں نے پولیس کو بتایا کہ شبلی فراز گھر پر نہیں ہیں جس پر پولیس واپس روانہ ہوگئی۔