بھارت کی بڑی ایئر لائن نے 320 طیارے گراؤنڈ کردیے

بھارت کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈیگو اور گو فرسٹ نے انجن سپلائی چین اور پی این ڈبلیو کے مسائل کی وجہ سے 50 ایئربس اے 320 طیارے گراؤنڈ کر دیے۔

سوشل میڈیا پر گراؤنڈ کیے گئے ان ایئربس طیاروں کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں انڈیگو اور گو فرسٹ کے طیارے ایئرپورٹ کے خالی گراؤنڈ میں کھڑے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس اہم تکنیکی مسئلے کے باوجود ایئر لائن کے آپریشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

بجٹ کیریئرز میں سے ایک کمپنی کے سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ پی اینڈ ڈبلیو انجنوں کے ساتھ مسلسل مسائل پر قابو پانے کے لیے ان کی خریداری کے اگلے آرڈر کے لیے انجن فراہم کرنے والی کمپنی کو تبدیل کرنے کا بھی سوچا جا رہا ہے۔

اگست 2005ء میں وجود میں آنے والی بھارت کی انڈیگو ایئر محض 16 سال کے عرصے میں بھارت کی سب سے بڑی ایئر لائن کے طور پر سامنے آئی ہے جو 310 طیاروں کے ساتھ دنیا بھر میں 101 ڈسٹی نیشنز پر آپریشن بحال رکھے ہوئے ہے۔