Indian Supreme Court

بھارتی پولیس نے خالصتان کے حامی سکھ رہنما امرت پال سنگھ کو گرفتار کرلیا

امرتسر: بھارتی پولیس نے خالصتان کے حامی سکھ رہنما امرت پال سنگھ کو گرفتارکرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’وارث پنجاب دے‘ نامی تنظیم کے سربراہ کو ہفتے کے روز جالندھر کے علاقے نکودر کے قریب سے پولیس نے گرفتار کیا گیا۔ سکھ فیڈریشن یوکے سمیت سکھوں کی بین الاقوامی تنظیموں نے امرت پال سنگھ کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اوراسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔

وارث پنجاب دے تنظیم کے ایک اہم رہنما نے ایکسپریس ٹربیون سے بات کرتے ہوئے امرت پال سنگھ کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ رہنما کے مطابق امرت پال سنگھ کے 6 ساتھیوں کو پولیس نے پہلے ہی جالندھر میں گرفتارکرلیا تھا اوران سے نامعلوم مقام پرپوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب پولیس امرت پال سنگھ کو گزشتہ کئی روز گرفتار کرنے کا فیصلہ کرچکی تھی تاہم جی 20 بین الاقوامی کانفرنس کی وجہ سے پولیس نے امرت پال سنگھ کی گرفتاری روک دی تھی تاکہ اس موقع پرحالات خراب نہ ہوجائیں ۔

ہفتے کے روز امرت پال سنگھ کو جالندھر کے نکودر کے قریب سے حراست میں لیا۔

جالندھرپولیس کے مطابق بھاری نفری کے ہمراہ امرت پال سنگھ کو تعاقب کے بعد گرفتارکیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ امرت پال سنگھ کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے سمیت تین مختلف مقدمات درج کررکھے ہیں۔ بھارتی پولیس نے امرت پال سنگھ کے ساتھیوں سے بغیرلائسنس جدید اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ بھارتی پنجاب میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردیْ