پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قافلہ اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے قریب پہنچ گیا ہے۔
ان کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی اور ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال سماعت کریں گے۔ عدالتی اوقات کار ختم ہوگئے ہیں اور عمران خان تاحال عدالت نہ پہنچ سکے۔
عمران خان زمان پارک براستہ موٹر وے لاہور سے اسلام آباد پہنچے۔ کارکنان کی بڑی تعداد عمران خان کے ہمراہ ہے۔ کارکنوں کی شدید نعرے بازی جاری ہے۔ ان کے پاس ڈنڈے ہیں۔
صرف عمران خان کی گاڑی اور جن رہنماؤں کے نام عدالتی فہرست میں شامل ہیں صرف انہیں عدالت جانے کی اجازت ہوگی۔
پولیس جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کو روکنے کےلیے شدید شیلنگ کررہی ہے جبکہ کارکنان پتھراؤ کررہے ہیں۔ کارکنوں نے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔ ایف سی کے دستے بھی تعینات ہیں۔