UAE Flag

متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو بڑاریلیف دیدیا

متحدہ عرب امارات (UAE)نے کورونا (Corona)کے غیراداشدا جرمانے پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

اس اقدام کا مقصد کووڈ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اپنے واجبات کی جلد ادائیگی کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

نیشنل ایمرجنسی کرائسزاینڈ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے اس ڈسکاؤنٹ اسکیم کا اعلان کیا۔ جو 15 مارچ بروز بدھ سے دو ماہ کے لیے نافذ العمل ہوگی۔

کووِڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے سخت ضوابط پر عمل نہ کرنے ،گھر میں قرنطینہ کے قوانین پر عمل نہ کرنے اور ہسپتال میں نہ داخل ہونے پر جرمانہ 13,600 ڈالر ( 50,000 درہم ) تک چلا گیا تھا۔

دیگرعام طورپرجاری کیے جانے والے جرمانوں میں ہجوم اور کچھ کھلی جگہوں پرماسک نہ پہننا،گاڑی میں مقررہ تعداد سےزیادہ لوگوں کو سوارکرنا اور سماجی دوری کے اصولوں پر عمل نہ کرنا شامل ہیں جن کے لیے 816 ڈالر (درہم 3,000) تک جرمانہ ہے۔

واضح رہے کہ یواے ای حکام نے تمام کووڈ 19 کی پابندیوں کو ختم کردیا ہے کیونکہ روزانہ کیسز اور شرح اموات میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔