بھارت میں ہولی تہوار مسلم خواتین کے لیے عذاب بن گیا

نئی دلی: بھارت میں انتہا پسند ہندوئوں نے ہولی کا تہوار مسلمان خواتین کیلیے ایک بھیانک خواب بنا دیا ہے۔

ہولی کے دن بھارت کے مختلف شہروں میں ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے مسلمان خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو انتہاپسندوں کا ہجوم راہ چلتی برقعہ پوش خواتین پر زبردستی رنگ پھینک کر انھیں تنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایک رکشے میں بیٹھی ہوئی خواتین کو پہلے ہراساں کیا گیا بعد ازاں ان پر زبردستی رنگ ڈال دیا گیا۔

ایک ویڈیو میں ہندو انتہا پسندوں کوپولیس کی موجودگی میں اپنے گھر کی بالکنی میں موجود دو مسلمان خواتین پر پتھرائوکر تے دیکھا جاسکتا ہے۔