Islamabad High Court

مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کیس میں اہم پیشرفت

اسلام آباد: مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو ظاہر نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان نااہلی کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی۔

درخواستگزار نے پٹیشن میں ترمیم کی اجازت مانگ لی اور عمران خان کا پارٹی سربراہ کا عہدہ بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

درخواستگزار عمران خان کیخلاف 12 نئی دستاویزات لے آئے اور نئی دستاویزات ریکارڈ پر رکھنے کی138صفحات کی تفصیلی درخواست تیار کرلی۔

درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان سے پوچھا جائے کیسے وہ پارٹی کا عہدہ رکھ رہے ہیں، عمران خان کو پارٹی سربراہی اور اور پبلک آفس کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔

درخواست گزار نے کیلیفورنیا کی عدالت کے فیصلے کی کاپی، عمران خان کیخلاف شیرافگن نیازی، فاروق ستار کیسز کا مکمل ریکارڈ، عمران خان کے الیکشن کمیشن میں دیئے بیان حلفی کی کاپیاں، ضمنی الیکشن میں 7 نشستوں پر کامیابی کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کردی۔