Gold Bar

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ

کراچی: سونے کی عالمی قیمت میں کمی آئی ہے تاہم پاکستان میں سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آج سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کی کمی سے 1836 ڈالر کی سطح پر آگئی تاہم ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں نو ہزار 400 روپے کا بہت بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت دو لاکھ چھ ہزار 500 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اسی طرح سونے کی دس گرام قیمت 8058 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 40 روپے کی سطح پر آگئی۔