Karachi Electric

صارفین کے لیے بجلی 50 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ 50 پیسے قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔

بجلی کمپنیوں کی جانب سے نیپرا میں 17 ارب 19 کروڑ80 لاکھ روپے کی وصولیوں کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔لیسکو نے 6 ارب 34 کروڑ 70 لاکھ ، گیپکو نے 6 ارب 56 کروڑ 60 لاکھ وصولی کی اجازت مانگی ہے۔ فیسکو نے صارفین سے 4 ارب 47 کروڑ 90 لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی ہے جبکہ میپکو نے 2 ارب 40 کروڑ 70 لاکھ اور آئیسکو نے 1 ارب 32 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کرنے کی استدعا کی ہے۔

چئیر مین توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں نیپرا میں درخواست کی سماعت میں نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ 50 پیسے بنے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل، مئی اور جون کے لئے ہوگا۔
نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں پر 3.08پیسے کی سہ ماہی ایڈجسمنٹ وصول کی جا رہی ہے۔ نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر برہمی کا اظہارکیا ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے مارچ، اپریل اور مئی میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔