سرکاری و نیم سرکاری ادارے بجلی بلوں میں کروڑوں  روپے کے نادہندہ

اسلام آباد: سرکاری و نیم سرکاری ادارے بجلی واجبات میں کروڑوں روپے کے نادہندہ نکلے، جس پر آئیسکو کی جانب سے ادائیگی کے لیے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد امجد خان نے کہا ہے کہ بجلی واجبات ادا نہ کرنے والے نادہندگان کی بجلی پیشگی اطلاع یابغیر کسی نوٹس کے منقطع کر دی جائے گی۔ اس سلسلے میں جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ادارے اپنے ذمے واجب الادا بجلی کے بل فوراً ادا کریں۔ بجلی واجبات ادا نہ کرنے والے سرکاری اور نیم سرکاری نادہندگان کی بجلی منقطع کی جائے گی۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق آزاد جموں کشمیر105335ملین، ڈیفنس/ایم ای ایس3211ملین کے نادہندہ ہیں۔ سی ڈی اے 2880 ملین،پاک سیکرٹریٹ(سی ڈی اے) پر 689ملین کے واجبات ہیں جب کہ کیبنٹ سیکرٹریٹ(سی ڈی اے)79ملین،کینٹ بورڈ چکلالہ 896 ملین اور واسا449ملین کے نادہندہ ہیں۔

ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن263ملین،پاکستان پی ڈبلیو ڈی200ملین، وفاقی حکومت کے زیر انتظام اسپتال198ملین،کینٹ بورڈ راولپنڈی 168 ملین، منسٹری آف ریلوے147ملین،فیڈرل پولیس146 ملین،ٹی ایم اے راول ٹاؤن125 ملین، پارلیمنٹ لاجز112ملین،پی ایم سیکرٹریٹ(پی ڈبلیو ڈی)84ملین،وزارت داخلہ83ملین کے نادہندہ ہیں۔

ان کے علاوہ چیف کمشنر اسلام آباد70ملین،وزارت صحت58ملین، منسٹری آف کلچر اینڈ اسپورٹس54ملین کے نادہندہ ہیں جب کہ ٹی ایم اے مری نے 52ملین، سنیٹ(سی ڈی اے50ملین، پنجاب جیل اینڈ کنویکٹ49ملین، منسٹر ی آف ایجوکیشن47ملین، اے جی ای مینٹینس(ڈی پی)42ملین، ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی39ملین اور ایف ڈبلیو او نے 37ملین کے بلز ادا نہیں کیے۔

ترجمان کے مطابق این ایچ اے33ملین،پنجاب ہیلتھ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ32ملین، پی او ایف واہ ٹیکسلا30ملین، پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن29ملین، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال راولپنڈی25ملین، ایف آئی اے23ملین، پنجاب میٹرو بس18ملین، ہیلتھ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جہلم18ملین،منسٹری آف لوکل گورنمنٹ17ملین کے نادہندہ ہیں۔

منسٹری آف انوائرمنٹ اینڈ یو آر بی16ملین، منسٹری آف حج اینڈ اوقاف16ملین، ایف بی آر/سی بی آر14ملین، منسٹری آف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ12ملین اور ڈی جی اسپیشل ایجوکیشن11ملین کے آئیسکو کے نادہندہ ہیں