Gold Bar

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کا اضافہ

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 800 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 96 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 68 ہزار 38 روپے ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 843 ڈالر فی اونس ہے۔