Dollar

ڈالر کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی کمی

کرنسی مارکیٹس میں مسلسل چوتھے روز ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔

ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی کا رجحان ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے سستا ہوکر 264 روپے 38 پیسے پر بند ہوا۔

کرنسی ڈیلر کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے سستا ہوکر 267.50 روپے کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا تاہم شام کو مارکیٹ مثبت رحجان کے ساتھ بند ہوئی، اسٹاک مارکیٹ 176 پوائنٹس اضافے سے41 ہزار 326 پوائنٹس پر بند ہوئی۔