State Bank of Pakistan

پاکستان نے یو اے ای کے بینکوں کو قرضہ لوٹا دیا، زرمبادلہ ذخائر میں مزید کمی

پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بینکوں کو قرضہ لوٹا دیا، ایمریٹس بینک کو 60 کروڑ ڈالر جبکہ دبئی اسلامک کو 42 کروڑ ڈالر کا قرضہ واپس کیا گیا۔

اس کے بعد ملک کے زر مبادلہ ذخائر میں 1.2 ارب ڈالر کی مزید کمی ہوئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 4.5 ارب ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کی درآمدات سے بھی کم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جنیوا کانفرنس میں غیر ملکی امداد کا سہارا درکار ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ جنیوا کانفرنس میں 1.5 ارب ڈالر کی فراہمی کی کوششیں کی جائیں گی۔