وزیرِ اعظم شہباز شریف کوپ 29 کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس کوپ 29 جاری ہے۔
امریکی مندوب کا موسمیاتی تبدیلی کا کام جاری رکھنے کا عزم
امریکی مندوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کے باجود موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ فوسل فیول سے دیگر توانائی کے ذرائع پر منتقلی آہستہ تو کر سکتے ہیں روک نہیں سکتے۔
انڈونیشین مندوب کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا آئندہ 15 سال میں 75 گیگا واٹ قابلِ تجدید توانائی پیدا کرے گا۔
اقوامِ متحدہ کے کلائمیٹ چیف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے فنڈنگ عطیہ ہے، موسمیاتی مالیاتی ہدف مکمل طور پر ہر قوم کے مفاد میں ہے۔
کلائمیٹ فنانس ایکشن فنڈ کے قیام کی تجویز
میڈیا رپورٹس کے مطابق آذربائیجان نے کلائمیٹ فنانس ایکشن فنڈ کے قیام کی تجویز پیش کی ہے، کلائمیٹ فنانس ایکشن فنڈ 10 ممالک سے 1 ارب ڈالرز رضا کارانہ اکٹھا کرے گا۔
افغان طالبان حکام بھی کوپ 29 اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
آذربائیجان نے افغان موسمیاتی ایجنسی کو بطور مبصر اجلاس میں بلایا ہے۔