چین کا بھارت کے ساتھ سرحدی تنازع حل کرنے پر اتفاق

چین نے بھارت کے ساتھ سرحدی تنازع حل کرنے پر اتفاق کر لیا۔

اس حوالے سے چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سرحدی تنازع کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔

چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ چین اور بھارت سفارتی اور عسکری سطح پر قریبی رابطے میں ہیں۔