پنجاب کے 9 بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہو گیا ہے۔
صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانات میں 7 لاکھ 53 ہزار 214 طلبہ نے شرکت کی اور تمام بورڈز میں کامیابی کا تناسب 57 اعشاریہ 47 فیصد رہا۔
چیئرمین لاہور بورڈ کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت 1 لاکھ 68 ہزار 955 طلبہ نے امتحانات دیے۔
اُنہوں نے بتایا کہ لاہور بورڈ میں انٹر میڈیٹ پارٹ ون میں 97 ہزار 100 بچے کامیاب ہوئے۔
چیئرمین لاہور بورڈ نے یہ بھی بتایا ہے کہ انٹر میڈیٹ امتحانات کے نتائج ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
راولپنڈی بورڈ کے تحت امتحان دینے کے لیے 65400 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی اور 63892 امیدواروں نے امتحان دیا۔
راولپنڈی بورڈ کے سالانہ امتحان میں 27896 امیدوار کامیاب جبکہ 35848 امیدوار ناکام رہے جبکہ 1500 امیدوار غیر حاضر ہوئے۔
راولپنڈی بورڈ کے مطابق امتحان دینے والوں میں 25635 طلباء اور 38267 طالبات سالانہ امتحان میں شامل ہوئیں۔
راولپنڈی بورڈ کے سالانہ امتحان میں 58843 ریگولر جبکہ 5049 پرائیویٹ امیدوار شامل ہوئے۔
راولپنڈی بورڈ کے سالانہ نتائج کے مطابق طلباء کی شرح کامیابی 33.9 فیصد اور طالبات کی شرح کامیابی 50.74 فیصد رہی جبکہ سالانہ امتحان میں مجموعی کامیابی کا تناسب 43.66 فیصد رہا۔

