پشین کے علاقے کلی کربلا میں دوگروپوں کے درمیان تصادم ہوا ہے، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جاں بحق اورچھ افراد زخم ہوگئے ۔
زخمیوں میں سابق ایم پی اے سید لیاقت علی آغا کا بھائی بھی شامل ہے، زخمیوں کو سول اسپتال پشین سے کوئٹہ ریفر کردیاگیا ہے۔
لیویز کے مطابق فائرنگ سے خاتون اور بچی سمیت 6افراد زخمی، جبکہ سابق ایم پی اے لیاقت آغا کے بھائی بھی فائرنگ سےزخمی ہے،تمام زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
پشین کےسول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور مین گیٹ کوبند کر دیا گیا ہے۔

