گوجرانوالہ؛ فرح گوگی کیخلاف لوگوں کی بڑی تعداد نے نیب سے رجوع کرلیا

لاہور: گوجرانوالہ میں قائم ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کی بڑی تعداد فرح گوگی کے خلاف نیب ٹیم کے پاس شکایات لے کر پہنچ گئی۔

نیب لاہور کی ٹیم گوجرانوالہ میں فرح گوگی کی ملکیت ہاؤسنگ سوسائٹی کے ریکارڈ کی چھان بین کرنے گئی تھی، نیب ٹیم کے کیمپ میں سیکڑوں متاثرین اپنی شکایات کی دادرسی کے لیے پہنچ گئے۔

متاثرین نے بتایا کہ جعلی مالکانہ حقوق دے کر باقاعدہ بکنگ کی جاتی رہی، نہ قبضہ ملا نہ ہی رقوم واپس ہوئیں، مالکان خطیر رقوم بٹور کر ملک سے فرار ہوچکے، دادرسی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے متاثرین کو فرح گوگی اور دیگر ملزمان کے خلاف شکایات درج کروانے نیب آفس لاہور بلایا ہے۔