لاہور: پاکستان ریلوے نے شالیمارایکسپریس کا روٹ تبدیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق شالیمار ایکسپریس یکم جولائی سے براستہ فیصل آباد سے کراچی جایا کرے گی۔
واضح رہے کہ شالیمارایکسپریس کو بحالی کے بعد براستہ ساہیوال چلایا گیا تھا تاہم مسلسل خسارے میں چلنے کی وجہ سے پاکستان ریلوے نے روٹ میں تبدیلی کی ہے.

