PMLN

انضمام شدہ علاقوں کے متعدد سابق ارکان اسمبلی کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی، سابق سینیٹر تاج آفریدی، سابق ارکان صوبائی اسمبلی بلاول آفریدی و دیگر شامل

خیبر پختونخوا کے انضمام شدہ علاقوں کی مختلف سیاسی شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

انضمام شدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے امیر مقام اور مرتضیٰ جاوید عباسی کے ہمراہ اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔

ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی، سابق سینیٹر تاج آفریدی، سابق ارکان صوبائی اسمبلی بلاول آفریدی، شفیق آفریدی، بصیرت بی بی، سابق تحصیل مئیر زبیر آفریدی، شاہ خالد اور سید نواب شامل ہیں۔

مرتضیٰ جاوید عباسی نے تحریک اصلاحات کے بانی شاہ جی گل آفریدی کا ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت پر خیر مقدم کیا۔

شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک سے محبت کرتے ہیں، مسلم لیگ ن نے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا، نواز شریف اور ن لیگ نے ملک کو ٹوٹنے سے بچایا، نواز شریف نے کرپشن کی ہوتی تو باقیوں کی طرح وہ بھی پلی بارگین کر لیتے۔