کراچی: اورنگی ٹاؤن میں تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 10 بسمہ کالونی مجاہد چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں بچہ جاں بحق ہو گیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں بچے کی شناخت 10 سالہ اویس نیازی ولدندیم نیازی کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او مومن آباد اصغرعلی کانگو کے مطابق متوفی بچہ تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوا، حادثے کے بعد ڈبل کیبن موقع پر سے فرارہو گیا جس کی تلاش چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

