میئر کراچی کا انتخاب، فردوس شمیم سمیت PTI کے 3 اراکین کو بکتر بند میں لایا گیا

میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے آرٹس کونسل میں قائم پولنگ اسٹیشن میں آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔

ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینے کے لیے پی ٹی آئی کے 3 ارکان کو بکتر بند کے ذریعے آرٹس کونسل پہنچایا گیا۔

بکتر بند میں آنے والے ان 3 اراکین میں فردوس شمیم نقوی بھی موجود ہیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی ارکان کا پہلا گروپ جماعتِ اسلامی کے ارکان کے ساتھ آرٹس کونسل پہنچا۔