کراچی: 25 میں 16 ٹی ایم سیز پر چیئرمین، وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب، الیکشن کمیشن

کراچی کی 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز (ٹی ایم سیز) میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات ہوئے جن میں 16 ٹی ایم سیز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع ملیر کے تینوں ٹاؤنز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

ضلع کورنگی کی 4 میں سے 3 ٹی ایم سیز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

ضلع جنوبی کی دونوں ٹی ایم سیز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

ضلع غربی کی 3 میں سے ایک ٹی ایم سی میں چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

ضلع وسطی کی 5 میں سے 4 ٹی ایم سیز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

ضلع کیماڑی کے تینوں ٹاؤنز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کی 25 میں سے 9 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات ہوں گے۔